بحیرہ احمر : فرانس کی بحریہ نے دو ڈرون مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بحیرہ احمر میں جمعرات کے روز فرانس کی بحری فوج نے دو ڈرون گرا دیے ہیں۔ یہ مار گرائے جانے والے ڈرون طیارے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لے بھجوائے تھے۔ اس امر کا اظہار فرانسیسی وزارت دفاع نے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا واقعہ ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بحیرہ احمر کے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں فرانس کی دو فریگیٹس موجود تھے۔ وزارت کے بیان کے مطابق حوثیوں کی طرف سے یہ ڈرون بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہدف کی طرف روانہ کیے گئے۔

خطرے کی اطلاع ملنے پر فرانسیسی بحریہ نے چوکسی سے 2 ڈرون مار گرائے۔ اس سے قبل پیر اور منگل کی درمیانی رات بھی فرانس کی بحریہ کی جانب سے دو ڈرون طیارے مار گرائے گئے تھے۔

واضح رہے یورپی یونین نے پیر کے روز بحیرہ احمر کی جہاز رانی کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے بچانے کے لیے ایک بحری مشن شروع کیا تھا۔ حوثی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی نومبر سے جہازرانی کے شعبے کو کو ہراساں کرنا شروع کیا تھا ۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کے نے اس سے قبل دسمبر میں اپنے دفاع میں بحیرہ احمر میں دو ڈرون مار گرائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں