برطانیہ : پولیس نے 5,700 کلو گرام کوکین ضبط کرلی، مالیت 568 ملین ڈالر قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز بتایا ہےکہ اس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات پکڑنے کی سب سے بڑی مقدار قبضے میں لے لی ہے۔

برطانیہ کی 'نیشنل کرائم ایجنسی' کے مطابق پولیس کی یہ کامیاب کارروائی 8 فروری کو انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر ساؤتھ مپٹن بندرگاہ پر کی گئی۔ جہاں ایک کنٹینر میں5700 کلوگرام کوکین رکھی گئی تھی۔ مگر انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پراس کوکین کو برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے سمگلروں نے یہ کوکین کیلے لانے والی ایک کارگو میں چھپائی تھی۔ یہ جنوبی امریکہ کے راستے برطانیہ لائی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران کا خیال ہے کہ یہ منشیات جرمنی کے لیے لے جانے کی تیاری تھی۔ این سی اے کے ڈائریکٹر کرس فریمنڈ کے مطابق'یہ بھاری مقدار میں پکڑی گئی منشیات ایک بین الاقوامی منظم جرائم کے مافیا کی طرف سے لائی جا رہی تھی۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں