ویڈیو: چین میں ہائی وے پر 100 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

سوزو انڈسٹریل زون ٹریفک پولیس نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ چھ کو معمولی خراشیں آئیں۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کے روز خبر دی ہے کہ چین کے شہر سوزو میں ایک ہائی وے کا کچھ حصہ منجمد ہونے کے بعد 100 سے زائد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد شدید موسمی حالات کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

سوزو انڈسٹریل زون ٹریفک پولیس نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ چھ کو معمولی خراشیں آئیں۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران، چین کے بڑے حصے سرد موسم کی لہروں، برفانی طوفانوں اور برف باری کی زد میں رہے ہیں، جس نے ایک ایسے وقت میں نقل و حمل کو متاثر کیا ہے جب عام طور پر لاکھوں لوگ قمری سال کی چھٹی منانے کے لیے اپنے آبائی شہروں کو لوٹ رہے ہیں۔

چین کی سرکاری شنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حکومت نے اس ہفتے منجمد درجہ حرارت پر اپنا ہنگامی ردعمل بڑھایا اور بیجنگ، ہیبی، شانسی، آنہوئی اور ہوبی سمیت صوبوں اور شہروں میں نقل و حمل، سپلائی اور بجلی کے تسلسل کے لیے کئی منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں