یمن میں حوثیوں کے 230 مراکز کو نشانہ بنایا: پینٹا گون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پینٹا گون نے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں شروع کیے گئے حملوں کے بعد اب تک یمن پر حملے کر کے مجموعی طور پر ح230 حوثی مراکز کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بات پینٹا گون کے حکام نے بتائی ہے۔ اب تک حوثیوں پر امریکی حملوں کے حوالے سے سب سے مستند اعدادو شمار سمجھے جا سکتے ہیں۔ کہ یہ امریکہ نے خود جمع کیے ہیں۔

پچھلے ماہ امریکہ نے ایران سے حوثیوں کے لیے اسلحہ لے جانے والے ایک جہاز کو روک دیا تھا۔ اس ایرانی اسلحے میں درون طیاروں کے پرزے، ٹینک شکن میزائل اور دیگر مہلک ہتھیار شامل تھے۔ یہ بات نائب معاون وزیر دفاع ڈینئیل شاپیروسینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی کو منگل کے روز بتائی ہے۔

ان کا کمیٹی کے سامنے کہنا تھا' ایران کی طرف سے حوثیوں کو اسلحہ دینے کی یہ کوشش بین الاقوامی قانون کی ایک کھلی خلاف ورزی تھی۔ کمیٹی کو بتایا گیا امریکی حملوں کے دوران حوثیوں کے سینکڑوں ہتھیار تباہ ہو چکے ہیں۔ تاہم لگتا ہے کہ ابھی یہ گروپ اپنے بقیہ ہتھیاروں کے ساتھ بحیرہ احمر میں حملے کرنے کی صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔'

امریکی حکام کی طرف سے کانگریس میں یمن تنازعے کے لیے امریکی ایلچی شاپیرو اور ڈم لینڈر کنگ کی برفینگ کی صورت میں پہلی گواہی تھی۔ واجح رہے امریکی صدر جوبائیڈن نے پچھلے ماہ حوثیوں پر حملوں کا حکم دیا تھا تاکہ ان کی بحیرہ احمر میں حملے کرنے کی صلاحیت پر ضرب لگائی جا سکے اور بحری جہازوں کے لیے خطرہ نہ رہیں۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک تازہ ترین کارروائی کے بارے میں بتایا ہے کہ امریکی طیارے اور اتحادیوں کے بحری جنگی جہاز نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اس ڈرون کو مار گرانے کا واقعہ منگل کی رات 9 بجکر 50 منٹ اور 10 بجکر 50 منٹ کے درمیانی وقت میں ہوا ہے۔ سینیٹ کام کی طرف سے ڈرون کو مار گرانے کو ' ایکس ' پر بتایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں