امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں بچھی انٹرنیٹ کیبلز کو نقصان پہچنے کے ذمہ دار ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی حوثیوں کی وزارت ٹرانسپورٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ بحیرہ احمر کے علاقے میں سمندر کے نیچے بچھائی گئی انٹر نیٹ کیبلز کو امریکی و برطانوی بحریہ کے جہاز وں نے نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق امریکہ وبرطانیہ کی ان کارروائیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مواصلات اور معلومات کی ترسیل میں کے بہاؤ میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

یمنی حوثیوں کی وزارت کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے امریکی و برطانوی بحریہ جہازوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں فوجی کارروائی کے باعث ان کیبلز کی خرابی دنیا کے تمام ممالک کے لیے انفارمیشن سیکیورٹی اور معاشی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں