رشی سونک موقع سے فائدہ اٹھائیں،غزہ میں امدادجانے دیں اور ربیمار بحری جہاز کو بچا لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے ایک سنیئر رہنما نے ہفتے کے روز دیے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اور ان کی حکومت کو برطانوی جہاز ربیمار کے ڈوبنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

حوثییوں کی سپریم انقلابی کمیٹی کےسربراہ محمد علی الحوثی نے ' سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر اپنے بیان میں کہا ' سونک کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ اپنا جہاز سمندر سے نکال لیں بشرطیکہ غزہ میں امدادی سامان جانے دیں۔'

واضح رہے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے ہفتے کے شروع میں دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ربیمار، جس پر حوثیوں نے پچھلے ماہ حملہ کیا تھا، بحیرہ احمر میں ڈوب گیا ہے۔ حوثی حکومت نے اس پر لدی کھاد کی وجہ سے ممکنہ ماحولیاتی تباہی سے بھی خبردار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں