رمضان المبارک کی آمد: عرب ممالک میں 11 جب کہ پاکستان میں 12 مارچ کوپہلا روزہ متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور پوری دنیا کے مسلمان بےتابی کے ساتھ ماہ مقدس کے آغاز کے لیے پورے دینی جذبےکے ساتھ پرجوش ہیں۔

سال 1445ھ بہ مطابق 2024ء کے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فلکیاتی پیشین گوئیوں کے مطابق اس سال عرب ممالک میں رمضان المبارک کا مہینہ پیر 11 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔

انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں سے ایک اس سال پہلے روزے بارے میں بھی سرچ شامل ہے۔ رمضان کا مہینہ 11 مارچ بہ روز پیر یا منگل 12 مارچ کو شروع ہوگا؟۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز اور فلکیاتی تحقیق کے قومی ادارے نے عرب اور اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کی پہلی تاریخ کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال عرب ممالک اور دنیا کے دیگرممالک میں رمضان المبارک کی روہیت ہلال 10 مارچ بہ اتوارکو ہوگی۔ فلکیات کے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مرکزی ملاپ صبح نو بجے ہوگا جب غروب آفتاب کے بعد پورے عالم اسلام میں چاند نہیں دکھائی دے گا۔

اسی مناسبت سے مصر، سعودی عرب، امارات، قطر اردن اور الجزائر سمیت کئی عرب ممالک کے لیے توقع کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پہلی تاریخ پیر 11 مارچ کو ہوگی۔

مرکز کا مزید کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے پہلے دن کی تاریخ میں دنیا کے کچھ دیگر اسلامی ممالک جیسے پاکستان، ایران اور بنگلہ دیش میں فرق ہو سکتا ہے کیونکہ ان ممالک میں 12 مارچ بہ روز منگل کو رمضان کا مہینہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی فلکیات کے مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "زیادہ تر اسلامی ممالک میں شعبان کا مہینہ اتوار 11 فروری 2024ء کو شروع ہوا اور اسی مناسبت سے زیادہ تر ممالک 10 مارچ بہ روز اتوار کو رمضان کا چاند دیکھیں گے۔اس طرح رمضان المبارک گیارہ مارچ کو ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں