اسرائیل : امریکی سفارت خانے کا کارکن ہلاک ہو گیا، تحقیقاتی عمل جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایک کارکن کی اچانک موت ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ اعلان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ تاہم سفارت خانے کے ترجمان نے کھلے لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اس بارے میں مزید باتیں میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان نے کا کہنا تھا' ایک امریکی ملازم کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتے ہیں مگر ہمارے پاس اس سلسلے میں ایسی اطلاعات نہیں جو شئیر کیجائیں۔' البتہ سفارتی ترجمان نے کہا' اس ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فی الحال یہ کہہ سکتے ہیں کہ امریکی ملازم کی موت کے حوالے سے کسی غلطی کے اشارے نہیں سامنے آئے ہیں۔'

ادھر واشنگٹن میں دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق معاملے کی راز داری کی وجہ سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جارہی ہیں۔ جبکہ اسرائیلی پولیس نے بھی فوری طور پر اس واقعے کے بارے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر کیا ہے نہ تبصرے کے لیے رابطے میں آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں