غیر ملکیوں کی فیملی فیس پر نظر ثانی کر رہے ہیں: سعودی وزیر خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی فیملی فیس پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

بہ قول محمد الجدعان: ’فیملی فیس پر نظر ثانی اس لیے بھی ضروری ہے کہ کیونکہ سعودی عرب معیشت کی بہتری کے لیے ہنر مندوں راغب کر رہا ہے‘۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ’غیر ملکیوں پر فیملی فیس عائد کرنا اس لیے ضروری تھا کیونکہ وہ پانی اور بجلی میں حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’2016 میں مشکل فیصلے کئے گئے تھے جن میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس، الاؤنس میں کمی اور غیر ملکیوں پر فیملی فیس شامل ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’2018 میں کئی مالی إصلاحات ہوئی ہیں جبکہ 2020 میں کرونا کا بحران تھا‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں