وزیر اعظم شہباز شریف کا تہنیتی پیغام پر نریندر مودی کا شکریہ

پاکستانی وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد، ایرانی صدر، امیر قطر اور کینیا کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے مبارک باد بھیجی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید پائیدار ہوں گے۔

بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم میرے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے مبارک بادکی کال موصول ہوئی، ہم نے اپنے ممالک اور خطےکی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کینیا اور تاجکستان کے صدور کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے ملکوں سے تعلقات مزید بہتر بنانےکے عزم کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں