سعودی عرب : ہیوی ویٹ باکسر فرانسس نگانو کے لیے ایوارڈ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

باکسنگ کے ہیوی ویٹ فرانسس نگانو کو سعودی عرب میں پریمیم ریذیڈنسی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ریاض میں انتھنی جوشوا کے ساتھ متوقع مقابلے سے پہلے دیا گیا ہے۔ متوقع مقابلہ مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔

فرانسس نگانوکے لیے ایوارڈ دینے کا اعلان سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے انسٹا گرام پر کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے تحت فرانسس کو مملکت میں رہائش کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجازت کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کو مملکت میں رہنے، کاروبار کرنے کے علاوہ ہر قسم کی رہائشی، تجارتی اور صنعتی جائیداد رکھنے کا بھی حق مل جاتا ہے۔

سعودی عرب کی اس پریمیم ریذیڈنسی سکیم کے مطابق غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں کے سوا سعودی عرب میں کسی بھی جگہ پر رہائشی، تجارتی اور صنعتی رئیل اسٹیٹ سمیت جائیداد کی ملکیت کا حق مل جاتا ہے۔

مملکت میں یہ ایوارڈ پانے والے غیر ملکی گاڑیاں خریدنے، لائسنس پا سکیں گے، نیز جب چاہیں سعودی عرب میں بیرون ملک سے آ سکیں گے اور جب چاہیں سعودی عرب سے باہر جا سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں