سعودی عرب کی جانب سے سوڈان میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کے جمہوریہ سوڈان میں ماہ رمضان المبارک کے دوران لڑائی بند کرنے کے اکثریتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اکثریت فیصلے کو تمام فریق تسلیم کریں گے تاکہ ماہ مبارک کے دوران سوڈانی عوام پرامن طریقے سے رہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈان میں مستقل قیام امن کے حوالے سے جدہ مذاکرات کا مقصد باہمی اختلافات اور دشمنی کو ختم کرتے ہوئے پرامن ماحول قائم کرنا تھا۔

جدہ مذاکرات سوڈانی عوام کے مفادات کو مقدم رکھنا اور بحران پر قابو پانے کے لیے سیاسی طریقے سے مفاہمت کے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں