فلسطینی مہاجرین کی تنظیم 'اونروا' کو دوبارہ فنڈنگ شروع کریں گے: کینیڈا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی امداد کے وزیر احمد حسین نے جمعہ کے روز کہا کہ کینیڈا اقوامِ متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ دوبارہ شروع کرے گا۔ کینیڈا ایسا اقدام کا اعلان کرنے والے پہلے بین الاقوامی عطیہ دہندگان میں سے ایک بن گیا ہے۔

اوٹاوا نے 26 جنوری کو اس وقت فنڈنگ روک دی جب اسرائیل نے یہ الزام لگایا کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے عملے کے ارکان سات اکتوبر کو حماس کے حملوں میں ملوث تھے۔

حسین نے ایک بیان میں کہا، "کینیڈا (اونروا) کو فنڈز دینے کے لیے اپنا عارضی تؤقف ہٹا لے گا۔ اونروا غزہ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔" لیکن یہ نہیں بتایا کہ ایسا کب ہوگا۔

وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو کہا کہ اوٹاوا اسرائیلی الزامات کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی داخلی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہا تھا کہ 12 افراد کا اونروا عملہ حماس کے اُن حملوں میں ملوث تھا جس میں اسرائیل کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ اور برطانیہ سمیت کل 16 ڈونرز نے اونروا کے لیے اپنی فنڈنگ روک دی تھی۔

حسین نے کہا، کینیڈا نے اقوامِ متحدہ کی تحقیقات کی عبوری رپورٹ کا جائزہ لیا ہے اور حتمی ورژن کا انتظار کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں