ترکیہ : داعش سے وابستگی کے شبہ میں 33 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کی جاری مہم کے دنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ایسے 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی ممنصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انسداد دہشت گرد پولیس کی طرف سے یہ اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' کے ذریعے دی گئی ہے۔ خیال رہے ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو متوقع ہیں اور آج کل مہم جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاریاں ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں عمل میں آئی ہیں اور ان مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے 'ہم کسی بھی دہشت گرد کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنی سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ کوششوں کے ساتھ اپنی لڑائی بلا روک ٹوک جاری رکھیں گے۔'

وزیر داخلہ کے مطابق داعش سے وابستہ ان مشتبہ افراد کا گروپ جنگ زدہ علاقوں میں جنگجو فراہمی کا کام بھی کر رہا تھا جبکہ مسجدوں اور مدارس سے دہشت گردوں کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے ترکیہ کو پچھلے کم از کم دس برسوں سے داعش کی طرف سے حملوں کا خطرہ جاری ہے۔ ترکیہ میں کئی دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں۔ اسی سال جنوری کے دوران ایک گرجا گھر پر بندوق بردار نے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں