خمیس مشیط: حادثے میں گرنے والے پیڈسٹل برج کو ہٹا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں پیڈسٹل برج گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خمیس مشیط میں پرنس سلطان روڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔

خمیس مشیط میونسپلٹی نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا ’ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آیا۔‘

ایک مال بردار ٹرک جس پر ہیوی مشینری( بوکلین ) کو قابل اجازت حد سے زیادہ اونچائی (5.5 میٹر) پر لوڈ کیا گیا تھا پل سے ٹکرا گئی جس سے پیڈسٹل برج کا ایک حصہ گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ’ فوری طور پر ضروری اقدامات کیے گئے اور تباہ شدہ پل کو ہٹا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کیا گیا۔‘

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قانون کے تحت گاڑیوں کے لیے طے شدہ وزن اور اونچائی کی پابندی ہے ۔ ڈرائیور سرکاری یا نجی املاک کو پہنچے والے تمام نقصان کا ذمہ دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں