’ رمضان میں عطیات صرف مجاز حکومتی چینلز کے ذریعے دیے جائیں‘

ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں عطیات دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے پھر کہا ہے کہ ’مملکت میں رمضان کے دوران صرف مجاز حکومتی چینلز اور اداروں کے ذریعے ہی عطیات دیے جائیں۔

ادارے کے ترجمان نے کہا ’اس انتباہ کا مقصد خیراتی کاموں کا تحفظ اور ان کے ذرائع آمدن کو بڑھانا ہے۔‘ ترجمان نے کہا کہ’ یہ انتباہ اس خدشے کے پیش نظر ہے کہ کچھ غیر مجاز افراد یا ادارے رمضان کے مقدس مہینے کو شہریوں اور مقیمین سے عطیات یا فنڈز کےحصول کی مہم کے لیے استعمال کریں گے۔‘

علاوہ ازیں ترجمان کا مزید کہنا تھا’ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات مملکت کا واحد ادارہ ہے جو بیرون ملک عطیات بھیجنے کا اختیار رکھتا ہے اس کے سوا کوئی ادارہ اس کا مجاز نہیں۔ شاہ سلمان امدای مرکز کے ذریعے عطیات بھیجے جا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں عطیات دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں