ترک صدر طیب ایردوآن کا ایک محافظ حادثے میں جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے ذرائع ابلاغ نے ترک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کے روز اطلاع دی کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حفاظت پر مامور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا جب کہ دو صدارتی محافظوں سمیت تین دیگر افراد ایک "حادثے" کے دوران زخمی ہو گئے۔

حکام نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ ایردوآن کے جنوب مشرقی ترکیہ کے دورے کے دوران صوبہ سرناک میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد ترک صدر کے جنوب مشرقی صوبے کے دورے کے دوران ان کے ساتھ بھیجی گئی تھی۔

حکام نے وضاحت کی کہ گارڈ کے عملے کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ابھی تک کوئی اضافی معلومات نہیں ملی ہیں۔ یہ ایک ٹریف حادثہ ہی ہوسکتا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں