مصر کے مشہور’الاھرام‘ فلم اسٹوڈیو میں خوف ناک آتش زدگی، ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے ایک مشہور ’الاھرام فلم اسٹوڈیو‘ میں لگنے والی آگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خوفناک آتش زدگی کے دوران آگے کے شعلوں کو بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے کے بعد اسٹوڈیو کے قریب موجود تمام عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا اور جائے وقوعہ کو بند کر دیا گیا تھا۔

اھرام فلم اسٹوڈیو میں بہت سے ڈراموں اور رمضان سیریز کی ریکارڈنگ ہوتی رہی ہے۔ یہ ایک مشہور فلم اسٹوڈیو ہےجس میں آگ آج ہفتے کی صبح لگی۔

آتشزدگی کے مقام سے تازہ ترین ویڈیو میں اس جگہ پر پھیلنے والی زبردست آگ کو دکھایا گیا ہے جب کہ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے قریب متعدد اپارٹمنٹس کو خالی کرالیا جب کہ وزارت صحت نے جیزا کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

بڑے بحران پر قابو پانے کی کوشش

مصری جبکہ وزارت داخلہ نے 1944ء میں قائم ہونے والے اور کئی دہائیوں تک مصری سنیما کے سنہری دور کے شاہد اھرام اسٹوڈیو سائٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

عمرانیہ کے علاقے میں گیس کے تمام والوز کو بھی بند کر دیا گیا تاکہ بڑے بحران سے بچا جا سکے۔

اھرام فلم سٹوڈیو میں آتشزدگی
اھرام فلم سٹوڈیو میں آتشزدگی

سنیچر کو فجر کے وقت شہری دفاع نے مشہور اسٹوڈیو میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 12 سے زائد فائر انجن روانہ کیے۔

فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کیں جس نے اس جگہ کے آس پاس موجود اسٹوڈیوز اور رہائشی اپارٹمنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابوپانے کی کوشش جاری رہے۔

حکام نے حادثے کی وجوہات اور حالات جاننے کے لیے ایک انجینیرنگ کمیٹی تشکیل دی جو آگ بجھانے کی کارروائیوں کے خاتمے کے فوراً بعد اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں