دوران تربیت ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے موریطانوی فٹ بالر کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

موریطانیہ کی فٹ بال فیڈریشن نے ہفتے کے روز نوجوان گول کیپر محمد المختار کی 22 سال کی عمر میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ٹریننگ کے دوران تصادم کے بعد موت کا اعلان کیا ہے۔

موریطانیہ کی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ موریطانیہ کی فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے نوجوان گول کیپر اور کسٹمز کلب کے نوجوان محمد المختار کی وفات پر تعزیتی کی جو ہفتے کی صبح نواکشوت میں انتقال کر گئے تھے۔

المختارکو گذشتہ ہفتے اپنے کسٹم کلب میں تربیت کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہوش کھونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

موریطانیہ کی فیڈریشن نے ہفتے کو ہونے والے پریذیڈنٹ کپ فائنل کو تا اطلاع ثانی ملتوی کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں