فلسطین اسرائیل تنازع

رفح پر حملے کے مضمرات سے امریکہ اسرائیل کو خبردار کرے : مصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ اسرائیل کو رفح میں فوجی زمینی حملے کے نتائج سے خبردار کرے کہ اسرائیل رفح میں داخل ہوا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

وزیر خارجہ سامح شکری کا کہنا ہے کہ امریکہ رفح میں اسرائیلی داخلے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس لیے اسرائیل کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ رفح میں اسرائیلی کارروائی کے نتائج کیا ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے ادارے 'اونروا' کے سربراہ فلپ لازارینی کے ساتھ نیوز بریفنگ میں شکری نے کہا 'بیان بازی اور ریاست کی مخالفت کی حد تک رفح میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مخالفت کرنا کافی نہیں ہے۔ اسرائیل کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ رفح پر حملے کے نتائج کیا ہوں گے۔'

مصری وزیر خارجہ نے نیوز بریفنگ کے موقع پر انتباہ کرتے ہوئے کہا 'رفح پر حملے کے نتائج اور انسانی جانوں کا نقصان تباہ کن ہوگا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں