15 واں سعودی طیارہ 70 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین کے لیے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ سلمان ہیومنیٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر انتظام 15 واں سعودی عرب کا امدادی طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یوکرین کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

اس طیارے میں 70 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو یوکرین کی سرحد کے قریب جمہوریہ پولینڈ کے زوسوف ہوائی اڈے کی طرف جا رہا ہے۔ وہاں سے سامان کو یوکرین کے اندر منتقل کیا جائے گا۔ امدادی سامان میں خوراک، جنریٹر، برقی آلات اور بچے کے دودھ شامل ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے یہ امدادی طیارہ دنیا بھر کے ضرورت مند افراد کی مدد کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں