جدہ بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

الحازمی نے بتایا کہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کھاد کی کھیپ کے ذریعے کی جا رہی تھی۔

مروان الحازمی نے بتایا کہ مکہ، ریاض اور الشرقیہ سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان میں ایک مقیم شامی، دو سعودی شہری جبکہ دو نامعلوم شہریت کے حامل غیر ملکی ہیں۔

سکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ محکمہ انسداد منشیات کے خصوصی ٹول فری نمبر پر رپورٹ کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں