مسئلہ فلسطین وقت حاضر کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے: مکہ کانفرنس

’غزہ سے یکجہتی‘رابطہ عالم اسلامی کے تحت مکہ کانفرنس میں سیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رابطہ عالم اسلامی کے تحت مکہ کانفرنس میں علما کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد کی سربراہی میں ’غزہ سے یکجہتی‘ سیشن میں مختلف مذاہب ومسالک کے نمائندہ علما نےشرکت کی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے امید ظاہر کی کانفرنس مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا ’مسئلہ فلسطین علاقائی یا دینی مسئلہ نہیں بلکہ وقت حاضر کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے، ہمیں اپنے مالی وسائل کو استعمال کر کے اہل غزہ تک امداد پہنچانی چاہیے۔‘

سنگاپور کی جمعیت دعوت اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسبی ابوبکر نے کہا کہ’سنگاپور کو غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچانے کی اشد ضرورت کا ادراک ہے۔ غیر سرکاری مسلم وغیر مسلم تنظمیں اس کے لیے کام کر رہی ہیں۔‘

لبنان کے شہر صیدا کے مفتی محمد حسن عسیران نے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی مکالمے کے ذریعے مسلمانوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مسلمان متحد ہوں گے۔

عراق کے ڈاکٹر مشعان محیی علوان الخزرجی کا کہنا تھا’ کانفرنس کا انعقاد مشکل وقت میں ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی بھائی مشکل میں ہیں، جبکہ اس بحران کا دوسرا پہلو فلسطینی عوام کی استقامت، تمام حقوق اور آزادی کے حصول پر اصرار ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں