فلسطین اسرائیل تنازع

ہم حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کررہے ہیں: بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

’العربیہ‘ ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن حماس سے نمٹنے کے متبادل طریقوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حماس کی وجہ سے فلسطینیوں نے اپنی جانوں کی بڑی قربانی دی اور مصائب کا سامنا کیا ہے۔

امریکی وزیر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ کے اپنے موجودہ دورے کے دوران جنگ کے بعد غزہ میں نظم و نسق پر بات کریں گے۔

غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کے بارے میں سوال پر بلنکن نے کہا کہ سمندری راہداری غزہ کی پٹی میں امدادی سامان لانے کا متبادل نہیں ہے۔

رفح آپریشن کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ جنگ کا خاتمہ ہو تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل کے لیے کام کیاجائے"۔

مشرق وسطیٰ کا دورہ

قابل ذکر ہے کہ بلنکن اپنے اتحادی اسرائیل کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان غزہ جنگ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے کے آغاز پر آج بدھ کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

بلنکن مملکت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کل قاہرہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جب کہ وہ کل جمعہ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بلنکن کے سعودی عرب پہنچنے تک اسرائیل کے طے شدہ دورے کا اعلان نہیں کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے فوری طور پر ٹور پروگرام سے اسرائیل کے دورے کو خفیہ رکھنے کی وجوہات کی وضاحت نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں