سعودی عرب فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کو 40 ملین ڈالر دے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے غزہ پٹی کے متاثرین کی ہنگامی امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں (اونروا) کو 40 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالی امداد کی یادداشت پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ جبکہ اونرا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے وڈیو کال کے ذریعےدستخط کیے۔

معاہدے کے تحت غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی جس سے دو لاکھ 50 ہزار افراد مستفیض ہوں گے ۔

علاوہ ازیں دو لاکھ افراد پر مشتمل 20 ہزار خاندانوں کو رہائشی و اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس معاہدے سے محصور علاقے میں فلسطینیوں کے لیے فوڈ سکیورٹی میں مدد ملے گی جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے جنگ جاری ہے۔

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ضروری ہے۔

فلیپ لازارینی کا کہنا تھا یہ امداد سعودی عرب کی اس یکجہتی کی عکاسی ہے جو مملکت نے ہمیشہ فلسطینوں کے ساتھ دکھائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں