فلسطین اسرائیل تنازع

فن لینڈ 'اونروا ' کی فنڈنگ بحال کرنے پر تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فن لینڈ کی وزارت ترقی و بیرونی تجارت نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ' اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے ریلیف کے قائم ایجنسی ' اونروا ' کے لیے معطل کردہ فنڈنگ بحال کردے گا۔

فن لینڈ سمیت بہت سے مغربی ممالک نے اسرائیل کے 'اونروا' پر لگائے گئے الزام کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے امریکی قیادت میں ماہ جنوری میں 'اونروا' کو دیے جانے والے فنڈ بند کر دیے تھے۔ ان ملکوں میں برطانیہ بھی شامل ہے۔

اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے امریکی و مغربی اعلان کے مطابق اس بارے میں بھی اسرائیل کی پوری تائید کی گئی۔ اور یہ انتطار کیے بغیر کی کہ اس الزام کے حوالے سے تحقیقات ہو لیں ، یا 13000 'اونروا ' کارکنوں میں سے اگر 12 کارکنوں پراسرائیل کا یہ الزام سامنے آیا ہے تو بھی یہ کوئی ایسی تعداد نہیں جس کی سزا ' اونروا' اور 23 لاکھ بھوکوں مرنے والے بے گھر فلسطینیوں کو دی جائے۔

ادھر اسرائیل نے ' اونروا ' کے غزہ میں کام کرنے والے 13000 کارکنوں میں سے 12 پر الزام داغا ادھر امریکہ نے ' اونروا' کے فنڈز معطل کر کے فلسطینیوں کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کو اسرائیل خواہش کے مطابق مزید سست کر دیا۔

لیکن اب جمعہ کے روز فن لینڈ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 'اونروا' کے لیے فنڈنگ بحال کر دے گا۔' کیونکہ 'اونروا' نے انتظامیہ امور میں بہتری کی کوشش کی ہے۔ نیز ہمیں کافی ضمانتیں بھی دی ہیں۔ فن لینڈ کے وزیر نے ویلے ٹیوی نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں