فلسطینیوں کے لیے ادویات اور خوراک سے لدا 42 واں سعودی طیارہ العریش پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل کے پروگرام کے تحت 42 واں امدادی طیارہ ادویات اور خوراک پر مشتمل سامان کی کھیپ لےکرمصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترگیا ہے۔

امدادی طیارہ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے وزارت دفاع کے تعاون سے بھیجا گیا ہے جو کل جمعے کو عرب جمہوریہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

غزہ کو سعودی امداد پر مشتمل 42 واں سعودی طیارہ۔

جہاز میں طبی سامان، خوراک اور پناہ گاہ کا سامان تھا۔ سعودی عرب سے آئے اس امدادی سامان کو غزہ کی پٹی کی طرف بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہ ہیں۔

یہ امداد مملکت سعودی عرب کی طرف سے بحرانوں اور مشکلات کا شکار فلسطینی قوم کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں