مسجد نبویﷺ میں معمر اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبویﷺ میں ماہ صیام کے دوران آنے والے معمر اور معذور افراد کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

متعلقہ حکام اور رضاکار ٹیمیں ہمہ وقت نمازیوں کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ان کے لیے ہر طرح کی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ پرسکون طور پرعبادت اور مناسک انجام دےسکیں۔

معذور افراد، بہروں اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دی جانے والی خدمات مسجد نبویﷺ کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کے آپریشنل پلان کا حصہ ہیں۔

معمر اور معذور افراد کی مسجد نبویﷺ کے حصوں اور روضہ رسول ﷺ تک رسائی کو آسان بناتے ہوئے کرسیاں اور گاڑیاں مہیا کی جاتی ہیں اور انہیں مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے ساتھ انہیں روضہ شریف تک پہنچانے میں مدد دی جاتی ہے۔

رضاکار ٹیمیں معذور افراد کو مسجد نبویﷺ کے صحنوں میں وصول کرتی ہیں اور مسجد کے داخلی دروازوں پران کااستقبال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں