ترکیہ میں ایک ہاتھ سے ٹرک چلانے دوسرے ہاتھ سے پانی پینےوالی بچی پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ایک ویڈیو کے سبب ایک بچی اور والد آج کل تنقید کی زد میں ہیں۔ ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکی کو اپنے والد کے ساتھ ہائی وے پر ٹرک چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔

ازمیر شہر میں بنی اس ویڈیو میں 10 سے 12 سال کی عمر کی ایک بچی ایک ہائی وے پر ایک ہاتھ سے ٹرک چلا رہی ہے اور دوسرے ہاتھ سے پانی پی رہی ہے۔

"ترکیہ بالعربی" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، گاڑیوں سے بھری سڑک کے بیچ میں والد اس کے پاس بیٹھے ہیں۔ جو اپنے اس رویے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔

اس ویڈیو نے ترکیہ میں بڑے پیمانے پر غصے کو جنم دیا، بہت سے لوگوں نے اسے باپ کی طرف سے لاپرواہی کا رویہ کہا جس سے اس کی بیٹی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

ازمیر میں سکیورٹی حکام نے والد کی شناخت کرنے اور ضروری قانونی اقدامات کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں