دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت کو نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’سعودی عرب کسی بھی جواز اور بہانے سے سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مملکت اسے بین الاقوامی سفارتی قوانین اور سفارتی استثنی کے اصولوں کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

یاد رہے کہ دمشق میں اسرائیلی کے میزائل حملے میں ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے آٹھ افراد میں القدس فورس کے لبنان و شام کے لیڈر اور پانچ دیگر اہلکار شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ’دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ’ایران کے پاسداران انقلاب کے پانچ اہلکار، شام و لبنان کے لیے القدس فورس کے سربراہ اور دو ایرانی مشیروں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں