فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: سعودی عرب

’امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین اورغاصبانہ جرائم کا تسلسل ہے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے غزہ پٹی میں ’ورلڈ سینٹرل کچن ‘ کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین اورغاصبانہ جرائم کا تسلسل ہے‘۔

وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے امدادی تنظیموں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو پھر مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ’وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے فوری نوٹس لے‘۔

بیان میں عالمی برادری سے مزید مطالبہ کیا گیا کہ ’وہ شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غزہ پٹی میں متاثرین کو جلد از جلد اور مستقل بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں