امدادی کارکنان کی موت: امریکی وزیر دفاع کی اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پینٹاگون نے کہا کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے بدھ کے روز اسرائیل پر زور دیا کہ وہ "بار بار کوآرڈینیشن میں ناکامیوں کے بعد" غزہ میں امدادی کارکنوں اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔

ان اقدامات کا مطالبہ ایک اسرائیلی حملے کے بعد کیا گیا جس میں اس ہفتے غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن کے سات کارکنان ہلاک ہو گئے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان کال کے بعد ایک بیان میں کہا گیا، "سیکرٹری آسٹن نے ورلڈ سینٹرل کچن کے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جس میں ایک امریکی شہری سمیت سات امدادی کارکنان ہلاک ہوئے۔"

پینٹاگون نے کہا، آسٹن نے گیلنٹ پر یہ بھی زور دیا کہ وہ "تیز اور شفاف" تحقیقات کریں، نتائج کو عوامی طور پر ظاہر کریں اور ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں