بلغاریہ: حماس سے تعلق کے شبہ میں گرفتار چار افراد سے اسلحہ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بلغاریہ کی پولیس نے فلسطینی تحریک مزاحمت سے وابستگی کے شبہ میں چار افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ان مشتبہ حماس کار کنوں کو جرمنی، ہالینڈ سے ماہ جنوری میں حراست میں لیے گئے تھے۔ اس بارے میں جرمن میڈیا اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زیر حراست لیے گئے چار افراد میں سے تین مشتبہ افراد کو جرمنی میں 14 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ یورپ میں یہودیوں کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیاری کر رہے تھے جبکہ چوتھے مشتبہ شخص کو ہالینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جرمن پراسیکیوٹر کے مطابق چاروں افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلحے کے ساتھ تھے اور دہشتگردانہ کاروائی کے لیے بالکل تیار تھے۔

جرمنی کے جریدے 'ڈیر سپیجل' نے بدھ کے روز یہ رپورٹ کیا ہے کہ پولیس نے ان سے پستولوں کی تصاویر، اسلحہ اور گولیوں والے میگزینز کے علاوہ موبائل فون قبضے میں لیے ہیں۔

جرمن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بلغاریہ میں اسلحہ کا ایک ذخیرہ ملا ہے۔ جرمنی کے پراسیکیوٹر نے ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ چاروں مشتبہ افراد کا تعلق عرب دنیا اور ہالینڈ سے ہے۔ ان میں سے ایک مصری شہری ہے، ایک لبنانی اور ایک ڈچ شہری ہے۔

ایک مشتبہ شخص کا نام عبد الحمید ہے۔ اس پر الزام ہے کہ یہ شخص حماس لیڈروں کے ساتھ یورپ میں اسلحہ خریداری کی کوشش میں شامل رہا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں