یمن پر امریکہ و برطانیہ کے 424 فضائی حملوں میں کل 37 حوثی ہلاک ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمنی حوثیوں کی ایرانی حمایت یافتہ تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اب تک ہونے والے امریکی و برطانوی فضائی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ تقریباً 424 امریکی و برطانوی فضائی حملوں میں 37 حوثی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں نے 90 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی جو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئی اہم علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجتہی کے لیے حملے کر رہے ہیں۔ جس کے جواب میں انہیں ان حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی جنگی صلاحیت ابھی تک اتنی ہے کہ وہ اب تک بحیرہ احمر میں حملے کر رہے ہیں۔

عبدالمالک الحوثی نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اب تک 90 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے یمنی حوثیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادی ملکوں کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا 'ایک ماہ کے دوران 34 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ جن میں 125 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔' بحیرہ احمر میں جہاز رانی متاثر ہونے سے بحری جہاز جنوبی افریقہ کے راستے سے بحری سفر کر رہے ہیں۔ امریکہ و برطانیہ نے ماہ فروری سے حوثیوں کے خلاف جوابی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں