اسرائیل غزہ میں امدادی کارکنوں کے قتل پر تحقیقات کے مکمل نتائج شائع کرے: برطانیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک ورلڈ سینٹرل کچن میں امدادی کارکنوں کے قتل کی اسرائیلی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ پہلے قدم کے طور پر دو افسران کی ملازمت سے معطلی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کیمرون نے ’’ ایکس‘‘پر ایک بیان میں مزید کہا کہ نتائج کو مکمل طور پر شائع کیا جانا چاہیے اور مکمل طور پر آزاد جائزے کے ساتھ عمل کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔

کیمرون نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج کو ان ابتدائی نتائج سے سبق سیکھنا چاہیے۔ یہ بات واضح ہے کہ امدادی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل کے تصادم سے بچنے کے طریقہ کار کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر ہیروز کی موت ایک المیہ ہے اور ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے

قبل ازیں برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا تھا کہ ورلڈ سینٹرل کچن فوڈ قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے پر برطانیہ غزہ میں 7 امدادی کارکنوں میں سے 3 برطانویوں کی ہلاکت کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔ ڈیوڈ کیمرون نے ان مظالم کے تناظر میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے کے بڑھتے ہوئے مطالبات پر بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں