فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے حال ہی میں نامزد کردہ فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے مکہ معظمہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی حکومت کے کام کے ایجنڈے اور ترجیحات کا جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال میں پیش رفت اور فوری اور پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور مزید ریلیف لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی عالمی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد  مصطفیٰ کی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات
فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد  مصطفیٰ کی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں