مسجد حرام کی بالائی منزل سے کودنے والے شخص سے متعلق تحقیقات کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام کی سپیشل سکیورٹی فورس نے حرم کی بالائی منزلوں سے نیچے چھلانگ لگانے والے شخص سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پبلک سکیورٹی نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ حرم کی بالائی منزلوں سے چھلانگ لگانے والے شخص کو ضابطے کی ضروری کارروائی اور علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے سے متعلق سرکاری طور پر مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی جس سے بالائی منزلوں سے کودنے والے شخص کے عزائم یا قومیت کی شناخت میں مدد مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں