وزیراعظم پاکستان کا ترکیہ کے صدر کو فون؛ عید کی مبارکباد پیش کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوآن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستان اور ترک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے نے فلسطین میں قیام امن پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے صدر ایردوآن کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کی دعوت دی۔ اس دورہ سے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتواں اجلاس بھی منعقد ہونے کے کی امکانات بھی روشن ہو جائیں گے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں