ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے نیویارک جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے کے دوران نیویارک جائیں گے تاکہ فلسطین ایشو پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ امریکہ پہنچنے کے بعد 18 اپریل کو سلامتی کونسل کے طلب کیے ہوئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

' العربیہ' کے مطابق ان کا یہ پچھلے 9 ماہ کے دوران تیسرا دورہ نیویارک ہوگا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی ان کی اس متوقع آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا یہ دورہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی بشمول اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر ہونےوالے حالیہ حملے کے ماحول میں ایک غیر معمولی دورہ ہے۔ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو سینئیر کمانڈر بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس صورت حال میں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ اور امریکہ اور اسرائیل دونوں نے امکانی ایرانی جواب کے لئے خود کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔ تاہم امریکہ اسرائیلی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں