"انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل ، اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا فوری پروگرام نہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کا ایسا کوئی فوری ارادہ نہیں ہے کہ اسرائیل کو انسانی بنیادوں پر عمل کرنے کے لئے غزہ میں امدادی اشیا کی ترسیل بڑھانے پر مجبور کرے یا اس سلسلے میں دباو ڈالنے کے لئے اسرائیل پر کوئی پابندیاں لگائے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کو رام رکھنے کے لئے اپنے ملک کی طرف سے اسی ہفتے سامنے آنے والے موقف کو بدل دیا ہے۔

وزیر خارجہ سٹیفن سیجورنے فرانسیسی پارلیمنٹ میں قانون سازوں کے ساتھ اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ اور مشرق وسطی کی صورت حال پر بریف کر رہے تھے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے کہا' ابھی فوری طور پر اہسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔'

واضح رہے فرانس نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں چند یہودی آباد کاروں پر فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے پر کچھ پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کر کے انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کو روکنے کے باوجود اسرائیل کو ایسے کسی دباو میں نہیں لایا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کے سامنے اسرائیل کے اطمینان کی باتیں اس انٹرویو کے محض چند دن بعد کہی ہیں جن میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں بڑھانے پر مجبور کرنے کے لئے اسرائیلی حکومت پر پابندیاں لگانا ایک آپشن ہو سکتی ہے۔

ریڈیو فرانس 1 اور فرانس 24 میں انٹرویو کے دوران سٹیفن سیجورنے نے کہا تھا' لازمی ہے کہ دباؤ کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ان میں سے ایک آپشن اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے کی بھی ہوسکتی ہے۔

وزیر خارجہ کے اس انٹرویو کے بعد فرانس میں دونوں طرح کا رد عمل سامنے آیاتھا۔ مسلمانوں نے اس کی پذیرائی کی تھی جبکہ اسرئیل کے حامیوں نے برا منایا تھا۔ اب وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں اس بارے میں وضاحت بھی کر دی یے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں