مکہ ریجن میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں مصری شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ ریجن میں خاتون کو چھیڑنے پر ایک مصری وليد السيد عبد الحميد کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کی شکایت پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک خاتون کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔

خاتون نے کی شکایت پر پولیس ٹیم نے مصری شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ کا چالان تیار کرنے کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مقدمہ کرمنل کورٹ میں بھیجا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں