بائیڈن کا نیتن یاھو کو ایرانی حملے کا جواب نہ دینے کا مشورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک با خبر ذریعے نے آج اتوار کو بتایا ہے کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی فون کال میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ ایران کے حملے کا جواب نہ دیں۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے فون پراس وقت بات کی جب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا۔

اس کے علاوہ دوامریکی عہدیداروں نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ سینیرامریکی عہدیداروں میں ممکنہ اثرات کے بارے میں سوچے بغیر ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

3 ذرائع نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ بائیڈن نے نجی گفتگو میں اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ نیتن یاہو امریکہ کو ایک وسیع تر تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے حملے کا جواب اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

200 سے زیادہ مارچ اور میزائل

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے اتوار کو صبح کے وقت اعلان کیا کہ ایران نے اسرائیل کی جانب زمین سےزمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیل نے اسرائیلی سرحدوں سے باہر روک دیا ہے۔

ہاگاری نے اتوار کو فجر کے وقت ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسرائیل کی سرحدوں کے باہر 10 سے زیادہ کروز میزائلوں کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں ڈرونز کو بھی اسرائیل کی سرحدوں کے باہرتباہ کردیا گیا۔

ایران کے اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغنے کے بعد ایک اینٹی میزائل سسٹم میزائلوں کو روکتا ہے (رائٹرز)
ایران کے اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغنے کے بعد ایک اینٹی میزائل سسٹم میزائلوں کو روکتا ہے (رائٹرز)

’’تصادم ختم نہیں ہوا‘‘

انہوں نے بتایا کہ ایک ایرانی میزائل گرنے سے ایک اسرائیلی لڑکی زخمی ہوئی اسرائیلی فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچایا۔

جب کہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "تصادم ختم نہیں ہوا ہے اور اسرائیلی افواج اب بھی خطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں