سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا رابطہ، فوجی کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے اتوار کو ٹیلی فون پر مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے، اس کے اثرات کی سنگینی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے دفاع نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

رابطے کے دوران فوجی اور دفاعی شعبے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں