سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا: ذرائع

کسی سرکاری ویب سائٹ پر اسرائیل مخالف حملوں کو روکنے میں سعودی شرکت کی بات نہیں کی گئی: العربیہ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

باخبر ذرائع نے العربیہ سے گفتگو میں اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں کسی بھی سعودی شرکت کی تردید کردی ہے۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ نہیں ہے جس نے حالیہ حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کے بارے میں بیانات شائع کیے ہوں۔ ایران نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کے خلاف حملے کئے تھے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے بیانات شائع کیے اور انہیں ایک سرکاری سعودی ویب سائٹ سے منسوب کیا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے ایرانی حملوں کے تناظر میں حالیہ دفاعی اتحاد میں حصہ لیا ہے۔ 13 اپریل کی شام ایران نے اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے تھے۔ تہران نے اشارہ کیا کہ حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا،۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 99 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک دیا اور ان حملوں سے نیواتیم ایئر بیس کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں