بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی 97 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی حکام نے کرپٹوکرنسی فراڈ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی تقریباً 97 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بٹ کوائن فراڈ کیس میں راج کندرا کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جن میں جوہو میں واقع اُن کا ایک رہائشی فلیٹ بھی شامل ہے جو شلپا شیٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی اُن کے شیئرز شامل ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کیے گئے فلیٹ، بنگلے اور شیئرز کی مالیت بھارتی 97 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

تفتیش میں الزام لگایا گیا ہے کہ سال 2017 میں سنگاپور میں قائم ایک فرم نے بٹ کوائن میں تقریباً 6,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی اور سرمایہ کاروں سے 10 فیصد ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے دھوکے سے اُن سے رقم وصول کی تھی۔ راج کندرا اس کمپنی میں شراکت دار کے طور پر بینفشری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں