مصر: فیس بک پر ڈاکٹریٹ سمیت کھلے عام یونیورسٹی سے تسلیم شدہ ڈگریوں کی فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہنگامہ برپا ہو گیا جب فیس بک پر ایک پیج مصر کے مختلف کالجوں کی متعدد تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی فروخت کو فروغ دے رہا تھا۔ یہ صفحہ متعدد سرٹیفکیٹس دکھاتا ہے جو اس نے دوسرے سرٹیفکیٹس کی فروخت کو فروغ دینے اور اس کی تشہیر کے لیے بنائے ہیں۔

اس فیس بک پیج نے ان لوگوں کے لیے اشتہارات دئیے ہیں جو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈ میں کہا گیا تھا کہ مقرر شدہ اور نوٹری شدہ بیچلرزاور ماسٹرز کی ڈگریاں، نوٹری شدہ یونیورسٹی کی ڈگریاں، تسلیم شدہ یونیورسٹی کی ڈگریاں، تصدیق شدہ یونیورسٹی کی ڈگریاں برائے فروخت ہیں۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی برائے فروخت ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس معاملے کی چھان بین کرنے کے لیے پیج کے منتظم سے رابطہ کیا اور معلوم کیا کہ صفحہ کتنا سنجیدہ ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نمائندے نے پیج کے منتظم سے یونیورسٹی کی ڈگری خریدنے کو کہا تو اس نے اسے بتایا کہ اسے 9000 پاؤنڈ میں خریدا جا سکتا ہے۔ اس نے یقین دلایا کہ یہ ایسی ڈگری ہے جس پر پوچھ گچھ نہیں ہوسکتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں