اسرائیلی حملے : ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ جمعہ کے روز فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات ترک سفارتی ذرائع سے سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور خطے پر ممکن اثرات پر بات چیت ہوئی۔ نیز غزہ میں جاری صورت حال اور انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امدادی سرگرمیوں پر بھی بات کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے یہ دوطرفہ تبادلہ خیال ایرانی وزیر خارجہ کی تجویز پر کیا ہے۔ جس میں اسرائیل کی خطے میں بڑھتی چلی جانے والی جنگی مہم اہم ترین نکتہ تھا۔ تاہم ان ذرائع نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں