العربیہ ایکسکلوسیو

خطے کے ممالک کے استحکام اور سلامتی کے بارے میں پر امید ہیں: سعودی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے العربیہ اور الحدث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خطے کے ممالک کے استحکام اور سلامتی کے حوالے سے زیادہ پر امید ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت کا وژن خطے میں ترقی، تعمیر نو اور استحکام کی طرف بڑھنا ہے بدامنی کی طرف نہیں۔

فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا

انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یورپی یونین کی راہداریوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ بہت مثبت معاملہ ہے اور ہم اس حوالے سے مثبت پیش رفت کے لیے پرامید ہیں۔

وزیر خارجہ کا یہ بیان خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون پر اعلیٰ سطحی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر سامنے آئے، جو لکسمبرگ کے گرینڈ ڈچی میں منعقد ہوا۔

امن و سلامتی کا حصول

شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیجی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان سکیورٹی اور سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کرنے پر بات چیت کی۔

فورم نے غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں ہونے والی پیش رفت، فوری جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت، فلسطینی عوام کو مزید انسانی اور امدادد پہنچانے اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی بات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں