غزہ کی پٹی پراسرائیل کا قبضہ مزید جارحیت کے دروازے کھول دے گا: ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے قبضے سے مزید جارحیت کا دروازہ کھل جائے گا۔

’خبرترک‘ چینل‘ اور دیگرذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایردوآن نے اپنے عراق کے دورے سے واپسی کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل کنٹرول فلسطینی علاقوں پر مزید حملوں کا دروازہ کھول دے گا۔

میڈیا نے منگل کو ترک صدرکے حوالے سے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس قطر سے نکل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں دوحہ سے بھی اس کے کوئی اشارے نہیں ملے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کل پیر کو عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے جو ایک دہائی سے زائد عرصے میں ان کا پہلا دورہ ہے، اس کے دوران انہوں نے کئی امور پر بات چیت کی، جن میں پانی کی تقسیم، تیل کی برآمدات اور علاقائی سلامتی جیسے امور شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں