فیصل بن فرحان کا ہالینڈ کی وزیر خارجہ سے غزہ کی صورتحال میں تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ہالینڈ کی مملکت کے وزیر خارجہ ہانک برنس سلوٹ سے سلامتی اور علاقائی تعاون کے اعلیٰ سطحی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

یہ اجلاس خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور یورپی یونین کے اشتراک سے لکسمبرگ کے گرینڈ ڈچی میں منعقد ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں پیش رفت، خاص طور پرفلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔

لکسمبرگ میں جی سی سی، یورپی یونین فورم کے موقع پر ڈنمارک اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ سے اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے لیے دلچسپی کے امور، دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ مشرق وسطی میں پیش رفت خاص طور پر غزہ کے بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پولینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پیش رفت بالخصوص غزہ بحران اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سعودی سفیر خالد بن ابراہیم الجندان، یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ ھیفا الجدیع اور وزارت خارجہ کی مشیر منال رفوان بھی موجود تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں